دہرادون، 14فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسمبلی انتخابات کے موقع پر ایک اسٹنگ کے سامنے آنے سے اتراکھنڈ کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے، جسے کانگریس بی جے پی پر انتخابات کو متاثر کرنے کا الزام لگا رہی ہے۔سی ایم کے مرکزی ترجمان سریندر کمار نے اسٹنگ معاملے میں چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر اس معاملے میں شکایت کی ہے۔شکایت میں انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی مبینہ اسٹنگ سی ڈی لاکرانتخابات کو متاثر کرنا چاہتی ہے۔سریندر نے چیف الیکشن کمشنر سے اسٹنگ سی ڈی کی نشریات پر فوری روک لگانے کامطالبہ کیا ہے۔بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی اور اس وقت بھیم تال سے کانگریس کے امیدواردان سنگھ بھنڈاری کومبینہ طورپر سات کروڑ روپے دے کر پارٹی چھوڑنے کے لئے تیار کرنے کی ویڈیو ایک چینل پر دکھائی جا رہی ہے جسے لے کرکانگریس، بی جے پی میں الزام تراشی کی سیاست شروع ہو گئی ہے۔